ہر خطبے میں پہلے موضوع کے مطابق آیاتِ قرانی ہیں اور اس کے بعد ان آیات سے حاصل ہونے والے اسباق تحریر ہونگے۔ اس کے بعد ان اسباق پر صحیح احادیث کی روشنی میں تھوڑی سی تفصیل ہوگی۔ پھر ایک چھوٹی نیکی اور ہفتے بھر کیلئے اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق ایک عمل کی سفارش کی جائے گی۔
اس کے بعد خطبے کے اختتام سے پہلے ایک خلاصہ تاکہ بعد میں آنے والے بھی موضوع سے مستفید ہوسکیں۔ پھر اختتام اور دعا
۔
اگر کوئی میرے خطبات سے استفادہ نہ بھی کرنا چاہے تو اس فہرست میں سے اپنی سہولت کے مطابق اپنے خطبات کے موضوع تیار کرسکتا ہے۔ ہر موضوع کے ساتھ متعلقہ آیاتِ قرآنی کے نمبر لکھے ہوئے ہیں۔
۔
۔۔۔ راہنما
"اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیے کہ اس نے کل (یعنی فردائے قیامت) کے لئے کیا (سامان) بھیجا ہے اور (ہم پھر کہتے ہیں کہ) اللہ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اللہ تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے۔" (الحشر 59:18، ترجمہ مولانا فتح محمد جالندھریؒ)
تقویٰ کا مطلب ہے زندگی کے کانٹوں سے دامن بچا کر چلنا، اور یہ کیفیت موت تک باقی رہے (آل عمران 3:102)۔
اس خطبے میں:
تقویٰ دل میں ہوتا ہے، مگر اس کا پتہ بھائی کے ساتھ برتاؤ سے چلتا ہے: نہ حسد، نہ دھوکہ، نہ بغض، نہ تحقیر۔
ہر شخص دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیا بھیجا (الحشر 59:18)، اور اپنا حساب خود کرے اس سے پہلے کہ حساب لیا جائے۔
اللہ کو بھولنا اپنے آپ کو بھولنا ہے (الحشر 59:19)۔
جنت کے حقدار متقی وہ ہیں جو تنگی میں بھی خرچ کریں، غصہ پی جائیں اور لوگوں کو معاف کریں (آل عمران 3:133-134)۔
اللہ کے نزدیک عزت کا معیار تقویٰ ہے، ذات، رنگ یا برادری نہیں (الحجرات 49:13)۔
جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرو، برائی کے بعد نیکی کرو جو اسے مٹا دے، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔
حدیثِ مبارکہ:
حضرت ابو ذرؓ اور حضرت معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرو، برائی کے بعد نیکی کرو وہ اسے مٹا دے گی، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ"۔ (جامع ترمذی 1987، حسن)
اس ہفتے کی چھوٹی نیکی: غصے کے وقت ایک لمحہ
اس ہفتے جب بھی غصہ آئے، بولنے سے پہلے "أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ" پڑھیں (صحیح بخاری 6115)، اور اگر کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں۔ ایک لمحے کا یہ وقفہ کئی رشتوں کو ٹوٹنے سے بچا لیتا ہے۔
اس ہفتے کا عمل: ایک ایسے شخص کو معاف کر دیں جس سے آپ عرصے سے ناراض ہیں، اور اسے بتا بھی دیں۔
قرآن کے احکام، صحیح احادیث کی روشنی میں، ہر جمعے ایک نیا موضوع۔ اپنی مسجد کے خطیب صاحب اور دوستوں تک یہ پیغام پہنچائیں۔