
by Nadeem Akhtar · 2026
| Author | Nadeem Akhtar |
| Publisher | Rahnuma |
| Year | 2026 |
ہر خطبے میں پہلے موضوع کے مطابق آیاتِ قرانی ہیں اور اس کے بعد ان آیات سے حاصل ہونے والے اسباق تحریر ہونگے۔ اس کے بعد ان اسباق پر صحیح احادیث کی روشنی میں تھوڑی سی تفصیل ہوگی۔ پھر ایک چھوٹی نیکی اور ہفتے بھر کیلئے اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق ایک عمل کی سفارش کی جائے گی۔
اس کے بعد خطبے کے اختتام سے پہلے ایک خلاصہ تاکہ بعد میں آنے والے بھی موضوع سے مستفید ہوسکیں۔ پھر اختتام اور دعا
۔
اگر کوئی میرے خطبات سے استفادہ نہ بھی کرنا چاہے تو اس فہرست میں سے اپنی سہولت کے مطابق اپنے خطبات کے موضوع تیار کرسکتا ہے۔ ہر موضوع کے ساتھ متعلقہ آیاتِ قرآنی کے نمبر لکھے ہوئے ہیں۔
۔
۔۔۔ راہنما
📖 52 رہنما خطباتِ جمعہ | خطبہ نمبر 1
"ہم کو سیدھے رستے پر چلا، اُن لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل و کرم کرتا رہا، نہ اُن کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے۔" (الفاتحہ 1:6-7، ترجمہ مولانا فتح محمد جالندھریؒ)
ہم ہر نماز کی ہر رکعت میں "اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ" کی دعا مانگتے ہیں، اور اللہ فرماتا ہے کہ میرے بندے کو وہ ملے گا جو اس نے مانگا (صحیح مسلم)۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "میں نے نماز (یعنی سورۃ الفاتحہ) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے"۔ (صحیح مسلم، کتاب الصلاۃ، حدیث 395)
اس ہفتے کوئی ایک ایسا وعدہ یاد کریں جو آپ نے کسی سے کیا تھا اور ابھی تک پورا نہیں ہوا: کسی کا ادھار لوٹانا، کسی سے ملنے جانا، یا گھر والوں سے کیا ہوا کوئی چھوٹا سا وعدہ۔ اسے اسی ہفتے پورا کر دیں۔ عہد پورا کرنا صراطِ مستقیم کے دس احکام میں سے ایک ہے۔
✅ اس ہفتے کا عمل: گھر جا کر سورۃ الانعام کی یہ تین آیات ترجمے کے ساتھ اپنے گھر والوں کو پڑھ کر سنائیں۔ یہ وہ وصیت ہے جسے صحابہؓ نبی ﷺ کی مہر شدہ وصیت سمجھتے تھے۔
قرآن کے احکام، صحیح احادیث کی روشنی میں، ہر جمعے ایک نیا موضوع۔ اپنی مسجد کے خطیب صاحب اور دوستوں تک یہ پیغام پہنچائیں۔
📄 مکمل خطبہ پڑھنے کے لیے PDF فائل پر کلک کریں۔
مرتب: ندیم اختر · رہنما، سیالکوٹ
Create a free account to keep a personal list of favorites, pick up your reading right where you left off, and share your own ebooks with the library.
Create Free Account Reader Sign in